حوثی باغی بزور طاقت یمن پر قبضے کی کوشش ترک کردیں،سعودی عرب
جمعرات 16 اپریل 2015 12:52
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) سعودی عرب نے کہا ہے کہ حوثی باغی بزور طاقت یمن پر قبضے کی کوشش ترک کردیں، کیونکہ وہ ناکام رہیں گے اور ہم اس ناکامی کو یقینی بنائیں گے۔ ادھر عدن میں حوثی باغیوں کی عدن کی بندرگاہ کی جانب پیش قدمی روکنے کے لیے مقامی قبائلی جنگجو نے شہر میں گشت شروع کردیا ہے۔ واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفیر عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے پاس اس بات کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا کہ وہ اپنے پڑوسی ملک کا دفاع کرے کہ جہاں ایک آئینی حکومت کو طاقت کے زور پر ہٹایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ باغی بزور طاقت یمن پر قبضے کی کوشش ترک کردیں، کیونکہ وہ ناکام رہیں گے اور ہم اس ناکامی کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیکورٹی کونسل کی قرارداد کو یمنی عوام اور وہاں کی آئینی حکومت کی فتح کے طور پر دیکھتے ہیں، ادھر حوثی باغیوں کی عدن کی بندرگاہ کی جانب پیش قدمی روکنے کے لیے مقامی قبائلی جنگجو اور صدر منصور ہادی کی حامی فوجوں نے عدن میں گشت شروع کردیا ہے۔(جاری ہے)
اتحادی فوج نے یمن کے شہر عدن میں حوثی باغیوں کے زیر قبضہ گوداموں اور اسٹورز پر حملے کئے، جس کے بعد شہر میں ایندھن اور کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے اور لوگوں کو خوراک اور فیول کے حصول کے لیے لمبی قطاروں میں انتظار کرنا پڑرہا ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.