ملتان،گدھے کا گوشت بیچنے والے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

جمعرات 16 اپریل 2015 12:58

ملتان،گدھے کا گوشت بیچنے والے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء ) : گدھے ذبح کرنے والے ملزمان کو علاقہ مکینوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر دھنائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق ملتان میں گدھیکو ذبح کرتے ہوئے ملزمان کوعلاقے کے لوگوں نے رنگے ہاتھوں دھرلیا اور پھینٹی لگانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔میڈیا پرخبرنشرہونے اور ملزمان بغیر قانونی کارروائی چھوڑنے پر آئی جی پنجاب نے رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)


علاقے کے لوگوں کیمطابق شجاع آباد کے ایک بھٹہ مزدوررمضا ن کا گدھا گزشتہ رات چو ری ہو گیا تھا۔ جس کی تلاش کے دوران اْسے اطلاع ملی کہ علی ٹاوٴن کے مکینوں نے دونامعلوم افراد کو گدھا ذبح کرتے رنگے ہا تھو ں پکڑلیا ہے۔تھا نہ سٹی پو لیس شجاع آباد نے بھی موقع پرپہنچ کرملزمان پرہا تھ صا ف کئے اور انھیں تھا نے لے گئے۔تاہم بعد میں ملزمان کو بغیرکسی کارروائی کے چھوڑدیاگیا میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد آئی جی پنجاب نے رپورٹ طلب کر لی ہے

متعلقہ عنوان :