کھٹمل مارنے کی کوشش میں امریکی شخص جھلس گیا

جمعرات 16 اپریل 2015 13:17

کھٹمل مارنے کی کوشش میں امریکی شخص جھلس گیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء)مقامی پولیس کے مطابق امریکی شہر لانگ آئی لینڈ میں ایک شخص گاڑی میں کھٹمل مارنے کی کوشش میں خود کو جلا بیٹھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعے میں اسکاٹ کیمری نامی شخص کے جسم کا زیادہ تر حصہ بری طرح جل گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ اسکاٹ نے کیڑوں کو مارنے کے لیے گاڑی میں شراب چھڑک دی اور بعد میں سگریٹ جلادی جس سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی پولیس کے مطابق اسکاٹ کو کسی نے بتایا تھا کہ الکوہل کے استعمال سے کھٹمل مرجاتے ہیں۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے باعث دیگر دو گاڑیوں کو بھی بری طرح نقصان پہنچا۔