ویڈیو بیان بغیرکسی دباوٴ کے ذاتی خواہش پر دیا ‘اپنے بیان پر قائم ہوں ‘صولت مرزا

جمعرات 16 اپریل 2015 14:16

ویڈیو بیان بغیرکسی دباوٴ کے ذاتی خواہش پر دیا ‘اپنے بیان پر قائم ہوں ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) مچھ جیل میں قید پھانسی کی سزا کے منتظر صولت مرزا نے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کو بیان دیا کہ گذشتہ ماہ چلایا جانے والا ان کا ویڈیو بیان ڈیتھ سیل میں ریکارڈ نہیں کیا گیا تھا اور اس نے یہ بیان کسی دباوں کے بغیر ذاتی خواہش پر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کے سامنے صولت مرزا نے پھانسی کی سزا ختم کروانے کی خواہش نہیں کی۔صولت مرزا نے کہا کہ ویڈیو بیان پارٹی قیادت کے رویئے سے متنفر ہوکر دیا اور ویڈیو بیان میں جوکچھ کہا تھا وہ اس پر اب بھی قائم ہے۔ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے مچھ جیل میں صولت مرزا سے تین مراحل میں سات گھنٹوں تک طویل تفتیش کی۔تحقیقاتی ٹیم نے ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کے حوالے سے بھی سوالات کیے۔