اداکارہ پریتی زنٹانے انڈین پریمیر لیگ چھوڑنے کا ارادہ کر لیا

جمعرات 16 اپریل 2015 14:24

اداکارہ پریتی زنٹانے انڈین پریمیر لیگ چھوڑنے کا ارادہ کر لیا

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16اپریل۔2015ء) بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا نے انڈین پریمیئر لیگ چھوڑنے کا ارادہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ اب ان کی آئی پی ایل کو ضرورت نہیں رہی ہے لہٰذا وہ واپس فلم انڈسٹری میں قدم رکھنا چاہتی ہیں ، ان کا کنگز الیون پنجاب کے ساتھ اچھا وقت گزرا اور ان کی ٹیم نے ہمیشہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، آٹھ سال گزارنے کے بعد اب اپنی ٹیم کو چھوڑنا چاہتی ہوں اور واپس فلموں میں کام کرنے کی خواہش ہے ۔