میونسپل کمیٹی سانگھڑ کے سی ایم او سے اضافی چارج واپس

جمعرات 16 اپریل 2015 14:29

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) میونسپل کمیٹی سانگھڑ کے سی ایم او سے اضافی چارج واپس، شجاع عباسی نئے سی ایم او مقرر۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں حال ہی میں تعینات ہونے والے عزیزالرحمن تینو جن کے پاس سی ایم او سانگھڑ کا بھی اضافی چارج تھا سانگھڑ شہر میں قلت آب، صفائی وستھرائی کا فقدان اور دیگر بنیادی مسائل پر خواتین وسول سوسائٹی کے احتجاج کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے شجاع عباسی کو میونسپل کمیٹی سانگھڑ کا نیا سی ای او مقرر کیا گیا ہے اور عزیزالرحمن سے سی ایم او کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رابطہ کرنے پر انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نئے سی ایم او شجاع عباسی کا تقرر کیا گیا ہے۔