سانگھڑگورنمنٹ پرائمری سندھی اسکول کچرا کنڈی بن گیا

جمعرات 16 اپریل 2015 14:30

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء)سانگھڑگورنمنٹ پرائمری سندھی اسکول کچرا کنڈی بن گیا بلدیہ اہلکار روں کی غفلت کی وجہ سے 450بچے شدید مشکلات کا شکا رہیں سانگھڑ خبر کے مطابق گورئمنٹ پرائمری اسکول رحمت شاہ میں جہاں450بچے زیر تعلیم ہیں اسکول کے مین گیٹ پر گندگی کے ڈھیر اور اسکول کے مین گیٹ کے سامنے گندے پانی کے جمع ہوجانے سے اسکول آنے والے بچوں اور اسٹاف کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اسکول کے ہیڈ ماسٹر طارق کی سربراہی میں اسکول کے بچوں اور اسٹاف نے بلدیہ انتظامیہ کے خلاف شدید اجتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہیڈماسٹر طارق و اسٹاف کا کہنا تھا کہ ان کے اسکول کے سامنے علاقے کی گندگی کو ڈال دیا جاتا ہے جس کو بلدیہ انتظامیہ ہفتہ ہفتہ نہیں اٹھاتے بچوں اور اسکول انتظا میہ نے مطا لبہ کیا ہے کہ اسکول کے سامنے فوری طور پر صفا ئی کی جا ئے ۔