سوشل میڈیا پر تصویر کے ذریعے شہرت پانے والے بچے نے اپنے مداحوں سے مدد کی اپیل کر دی
سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 اپریل 2015 14:36
نیو یارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 16 اپریل 2015ء): ہونٹ بھینچ کر مکا دکھاتے ہوئے اس بچے کی تصویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی مقبولیت حاصل کر لی تھی، تصویر لیے جانے کے وقت بچے کی عمر 11 ماہ تھی، جسے سیم گرائنر کی ماں لینے گرائنر نے فلوریڈا کے ایک ساحل پر کھینچا تھا، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ بچہ اب 8 سال کا ہو چکا ہے جبکہ اس سے متعلق ایک افسوسناک خبر یہ سامنے آئی ہے کہ سیم کے والد جسٹن گرائنر گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں .
(جاری ہے)
جسٹن گرائنر کے گردے ناکارہ ہو چکے ہیں جبکہ سیم گرائنر اپنے والد کے علاج کے لیے فنڈز اکٹھےکر رہا ہے لینے گرائنر نے ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ م یں یہ نہیں چاہتی کہ میں اپنے بیٹے کی مقبولیت کو فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے استعمال کروں لیکن میرے شوہر گذشتہ 6 برس سے ڈائیلسز کروارہے ہیں ، اب ان کی حالت تشویشناک ہے اور ان کی ھالت دیکھتے ہوئے میں ایسا کرنے پر مجبور ہو گئی ہوں. لینے گرائنر نے ایک ویب سائٹ gofundme.com پر اپنے شوہر کے لیے فنڈ ریزنگ کا آغاز کیا ہے جسے ان کے بیٹے سیم کے مداحوں کا بھر پور تعاون مل رہا ہے. سیم کی تصویر سے متعلق بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ تصویر 2007 ء میں لی گئی تھی جب سیم اپنی مٹھی میں ریت بھر کر منہ میں ڈالنے ہی والا تھا کہ میں نے تصویر بنا لی جسے بعد ازاں انٹر نیٹ پر خاصی مقبولیت حاصل ہوئی.
مزید اہم خبریں
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.