قومی شاہراہ پر ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ہلاک

جمعرات 16 اپریل 2015 14:38

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) قومی شاہراہ پر ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ہلاک، ڈرائیور گرفتار۔ کنب تھانے کی حدود پرانی قومی شاہراہ گوٹھ نواب سولنگی کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل اور ٹریکٹر میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار فرمان علی اجن شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جبکہ لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ متوفی کھوڑا کا رہائشی تھا۔