Live Updates

اسلام آباد: ہم نے دھاندلی کا شور مچایا تو ہمیں برا بھلا کہا گیا، ہمارے پاس بہت مواد موجود ہے ، تمام مواد جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش کریں گے، عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 اپریل 2015 15:17

اسلام آباد: ہم  نے دھاندلی کا شور مچایا تو ہمیں برا بھلا کہا گیا، ہمارے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 16 اپریل 2015ء) : جوڈیشل کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ میں آج بہت خوش ہوں ، ہم ن ے دھاندلی کا شور مچایا تو ہمیں برا بھلا کہا گیا تھا لیکن آج 21 سیاسی جماعتیں جوڈیشل کمیشن میں فریق بن گئی ہیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تاریخ رقم ہو گئی ہے.

(جاری ہے)

جوڈیشل کمیشن نے ہم سے دھاندلی کے ثبوت کی دستاویزات طلب کی ہیں جس کے لیے ہمیں 7 دن کا وقت دیا گیا ہے ، انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس دھاندلی کا بہت مواس موجود ہے جسے ہم جوڈیشل کمیشن میں پیش کریں گے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بھی ہری پور میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے، عام آدمی کے پاس محض ایک ووٹ ہوتا ہے جس کے تحت وہ حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کر سکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں دھاندلیوں کے باعث اخلاقی اور سیاسی مینڈیٹ کو نقصان پہنچا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کا جو بھی فیصلہ ہو گا اسے قبول کیا جائے گا.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :