خود کو حاملہ سمجھنے والی خاتون کے پیٹ نکلنے والی چیز نے سب کو دہشت زدہ کر دیا۔۔۔!!!

جمعرات 16 اپریل 2015 16:45

خود کو حاملہ سمجھنے والی خاتون کے پیٹ نکلنے والی چیز نے سب کو دہشت زدہ ..

بخارسٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل2015ء) رومانیہ کی ایک خاتون کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر اس وقت دہشت زدہ رہ گئے جب اس کے پیٹ سے بچے کی بجائے تقریباً 5 کلو گرام وزنی رسولی نکل آئی۔

(جاری ہے)

بیالیس سالہ میدلینا نیگو کئی ماہ سے خود کو حاملہ سمجھ رہی تھی اور جب اس کے پیٹ میں درد شدید ہوگیا تو وہ بوٹوسانی کاﺅنٹی ہسپتال گئی جہاں ڈاکٹروں نے اسے حاملہ سمجھ کر اس کا آپریشن شروع کردیا۔

ڈاکٹر ڈورین سکلیڈنگ کا کہنا ہے کہ رسولی خاتون کے رحم میں تھی لہٰذا ہسپتال کا عملہ یہی سمجھا کہ وہ حاملہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب خاتون کو حقیقت بتائی گئی تو وہ غم سے نڈھال ہوگئیں۔ ڈاکٹر ڈورین کا کہنا ہے کہ انہوں نے پچھلے پندرہ سال میں اپنے کسی مریض کے جسم میں اتنی بڑی رسولی نہیں دیکھی اور خصوصاً رحم میں اس قدر بڑی رسولی کا پایا جانا ناقابل یقین بات ہے۔