Live Updates

اسلام آباد :جوڈیشل کمیشن پر عمران خان نے ضد نہ کی ہوتی تو پہلے ہی بن جاتا، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 اپریل 2015 17:44

اسلام آباد :جوڈیشل کمیشن پر عمران خان نے ضد نہ کی ہوتی تو پہلے ہی بن ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 16 اپریل 2015ء) : اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اگر عمران خان ضد نہ کرتے تو کمیشن پہلے ہی بن جاتا.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا چاہئیے یمن کے معاملے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور کی جانے والی قرارداد پر عملدر آمد ہونا چاہئیے. میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا سعودی عرب کا دورہ سیاسی نہیں بلکہ ذاتی دورہ تھا. وزیر اعظم کو چاہئیے تھا کہ سعودی عرب دورے کے لیے صرف مشیر خارجہ کو بھیجتے، وزیر اعلیٰ پنجاب کو ان معاملات میں کوئی اختیار نہیں ہے ان کا مداخلت کرنا نہیں بنتا.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات