دہشتگردی اور شدت پسندی کی تما م اقسام کا قلع قمع کرنے کیلئے پر عزم ہیں‘پاکستان واحد ملک ہے جو دہشتگردی کیخلاف تنہا جنگ لڑ رہاہے‘پاکستان دوسرے ملکوں میں کسی قسم کی مداخلت کرنے پر یقین نہیں رکھتا

وزیر دفاع خواجہ آصف کاماسکو میں انٹرنیشنل سیکیورٹی کونسل سے خطاب

جمعرات 16 اپریل 2015 18:45

دہشتگردی اور شدت پسندی کی تما م اقسام کا قلع قمع کرنے کیلئے پر عزم ہیں‘پاکستان ..

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ دہشتگردی اور شدت پسندی کی تما م اقسام کا قلع قمع کرنے کیلئے پر عزم ہیں‘پاکستان واحد ملک ہے جو دہشتگردی کیخلاف تنہا جنگ لڑ رہاہے‘پاکستان دوسرے ملکوں میں کسی قسم کی مداخلت کرنے پر یقین نہیں رکھتا۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو ماسکومیں انٹرنیشنل سیکیورٹی کونسل سے خطاب کررہے تھے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ پاک فوج گزشتہ 10مہنیوں سے دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کن جنگ لڑ رہی ہے ،ہم دہشتگردی اور شدت پسندی کی تما م اقسام کا قلع قمع کرنے کیلئے پر عزم ہیں،دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا گیاہے۔انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ پاکستان دوسرے ملکوں میں کسی قسم کی مداخلت کرنے پر یقین نہیں رکھتا۔

متعلقہ عنوان :