پشاور،یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ ایف آر لکی اختتام پذیر، ینگ سٹار فٹبال کلب نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

جمعرات 16 اپریل 2015 21:15

پشاور،یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ ایف آر لکی اختتام پذیر، ینگ سٹار فٹبال کلب ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء ) یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ ایف آر لکی اختتام پذیر، ینگ سٹار فٹبال کلب نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد نجم کلب کو پانچ چار سے شکست ، مہمان خصوصی سپورٹس منیجر ایف آر لکی وبنوں نور الله وزیر نے انعامات تقسیم کئے اس موقع پر محمد عالم بٹنی پولیٹکل تحصیل دار ایف آربنوں،نگت الله وزیر ڈائریکٹرایجوکیشن سمیت دیگر شخصیات موجود تھے ، تفصیلات کے مطابق محکمہ سپورٹس ایف آر بنوں ولکی کے زیر اہتمام اور ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس فاٹا کے تعاون سے منعقدہ یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل ینگ سٹارفٹبال کلب اور نجم فٹبال کلب کے مابین کھیلاگیا جس میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور مقرررہ وقت تک کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیابی نہ ہوسکی جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ کے ذریعے کیاگیا جس میں ینگ سٹار نے پانچ جبکہ نجم کلب نے چار گول کئے اس طرح ینگ سٹار نے 5-4 سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سیمی فائنل میں ینگ سٹار نے گوریلہ کلب کو 2-0 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیاتھا۔آخر میں مہمان خصوصی نورالله وزیر نے ونر اور رنر اپ کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نورالله وزیر نے کہا کہ ٹورنامنٹ اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ ایف آر لکی عبدالکبیر خان ملاگوری اور ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس فاٹا کے تعاون سے ممکن ہوسکا جس میں سولہ ٹیموں نے حصہ لیا ۔

انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا ارشد نوید کی خصوصی ہدایت پر فاٹا کے مختلف ایجنسیوں اور ایف آرز میں کھیلوں کی سرگرمیاں عروج پر ہے اور اس سلسلے میں ایف آر لکی وبنوں میں بھی کرکٹ ، والی بال ، باسکٹ بال،فٹبال سمیت مختلف مقابلے کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئے جس میں کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :