ظفر علی شاہ نے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی عدم منظوری بارے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

جمعرات 16 اپریل 2015 22:01

ظفر علی شاہ نے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی عدم منظوری ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء ) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سابق سینیٹر سید ظفر علی شاہ نے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور نہ کرنے کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ۔ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے رٹ اعتراض لگا کر واپس کردی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سید ظفر علی شاہ نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی طرف سے تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے منظور نہ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی تھی جسے اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کردیا تھا ، جمعرات کو سید ظفر علی شاہ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے تاہم رجسٹرار سپریم کورٹ آفس نے ان کی رٹ پر یہ اعتراض لگا کر واپس کردی ہے کہ رٹ میں مکمل دستاویزات ساتھ نہیں لگائی گئیں جس کے بعد ظفر علی شاہ نے اعتراض دور کرکے دوبارہ رٹ دائر کریں گے ۔