وزیراعلیٰ شہبازشریف کی سعودی عرب کے وزیرداخلہ محمد بن نائف سے عربی زبان میں روانی سے گفتگو
سعودی عرب کے نائب ولی عہد کی شہبازشریف کی عربی زبان پر دسترس پر اظہار مسرت
جمعرات 16 اپریل 2015 23:04
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ریاض میں سعودی عرب کے نائب ولی عہد و وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف بن عبدالعزیز سے ملاقات کے دوران روانی کے ساتھ عربی زبان میں گفتگو کی۔جس پرسعودی عرب کے نائب ولی عہد محمد بن نائف شہبازشریف کی عربی زبان پر دسترس پرمتاثر ہوئے اورخوشی کا اظہار کیا ۔
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ شہبازشریف اورپاکستان کے وفد کے دورہ سعودی عرب کو اگرچہ انتہائی کم مدت میں حتمی شکل دی گئی تاہم سعودی عرب میں وزیراعلیٰ شہبازشریف اوران کے وفد کو غیر معمولی پروٹوکول دیا گیا۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل اوروزیرداخلہ محمد بن نائف سے ملاقاتوں کے علاوہ دیگر اعلی حکام سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔وزیراعظم محمدنوازشریف کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے وزیراعلیٰ کا سعودی عرب کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.