پشاور : اچینی چوک کے قریب دھماکا، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں روانہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 اپریل 2015 10:38

پشاور : اچینی چوک کے قریب دھماکا، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں روانہ

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 17 اپریل 2015ء) : پشاور کے علاقہ اچینی چوک کے قریب دھماکہ ہوا ، پولیس کا کہنا ہے کہ اچینی چوک سلطان گڑھی میں دھماکہ سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے کیا گیا ، جہاں سےسکیورٹی کا قافلہ گزرنا تھا.

(جاری ہے)

تاہم دھماکہ سکیورٹی قافلے کے گزر جانے کے بعد ہوا جس کے باعث دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا. تاہم . پولیس فورس جائے قوعہ کی جانب روانہ ہو گئی ہے،دھما کے سے متعلق مزید تفتیش کی جائے گی. جبکہ ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا ہدف سکیورٹی فورسز کا قافلہ تھا لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے.

متعلقہ عنوان :