سری نگر:نظر بندحریت رہنما مسرت عالم گرفتار

جمعہ 17 اپریل 2015 11:01

سری نگر:نظر بندحریت رہنما مسرت عالم گرفتار

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل2015ء)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے حریت رہنما مسرت عالم کو گرفتار کر لیا۔کشمیری رہنمانےدوروزقبل ریلی میں پاکستانی پرچم لہرایا تھا اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے تھے۔ بھارتی فوج نے سولہ اپریل کوحریت رہنما مسرت عالم کو ان کے گھر میں نظر بند کیااورآج صبح گرفتار کر لیا ۔سری نگر میں ریلی کے دوران حریت رہنمامسرت عالم کے پاکستان کے حق میں نعرے بی جے پی سرکار پر آگ کے گولوں کی طرح برسے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے لئے مسرت عالم کی والہانہ محبت دیکھ کر بی جے پی سرکار کے دلوں میں غصے کا لاوا بھڑ ک اٹھا۔مقبوضہ کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اوربھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت اتحادی ہیں لیکن جب بات پاکستان کی آئی تو یہ اتفاق نفرت میں بدل گیا۔ریلی میں لگائے گئےنعروں کے بعدبی جے پی کے جنرل سیکریڑی رام مادوو کا زہریلا بیان سامنے آگیا ،بولے،مقبوضہ کشمیر کی اتحادی حکومت پاکستان کےحق میں نعرے لگانے والوں کو برداشت نہیں کرے گی ۔مسرت عالم نے آج وادی میں مارچ کا اعلان کیا تھا۔بھارتی فوج نے حریت رہنماسید علی گیلانی اورمیرواعظ عمرفاروق کو بھی گھروں میں نظر بند کر رکھا ہے۔