اگلے سال ایشیا کپ ون ڈے کے بجائے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہو گا ‘کرکٹ حکام

جمعہ 17 اپریل 2015 11:55

اگلے سال ایشیا کپ ون ڈے کے بجائے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہو گا ‘کرکٹ حکام

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) کرکٹ حکام نے کہا ہے کہ اگلے سال ایشیا کپ ون ڈے کے بجائے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہو گا۔اگلے سال مارچ-اپریل انڈیا میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے ایشیا کپ کو نئے فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا۔ایشین کرکٹ کونسل کے سی ای او اشرف الحق نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ 2018میں یہ ٹورنامنٹ دوبارہ ون ڈے فارمیٹ میں ہو گا کیونکہ 2019 انگلینڈ میں پچاس اوورز پر مشتمل ورلڈ کپ کھیلا جانا ہے یاد رہے کہ 1984 سے ایشیا کپ پچاس اوورز کے فارمیٹ پر کھیلا جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

حق نے بتایا کہ ’نئے فارمیٹ کی تصدیق ہو چکی ہے تاہم ایونٹ کی میزبانی اور شیڈول ابھی تک طے نہیں کیا گیا‘۔امکان ہے کہ اگلے ایشیا کپ میں چارٹیسٹ کھیلنے والی ٹیمیں (پاکستان، انڈیا، سری لنکا، بنگلہ دیش ) اور دو نئی ٹیمیں شامل ہوں گی۔یاد رہے کہ گزشتہ سال بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا کپ میں افغانستان نے بھی حصہ لیا تھا۔حق نے بتایا کہ کوالا لمپورسے کام کرنے والی ایشین کرکٹ کونسل 30 جون کے بعد غیر فعال ہو جائے گی اور اس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ہی ایشیا میں کرکٹ امور کی نگرانی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :