لاہور: زین قتل کیس کے مرکزی ملزم مصطفی کانجو کی عدالت میں پیشی، مزید ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 اپریل 2015 12:10

لاہور: زین قتل کیس کے مرکزی ملزم مصطفی کانجو کی عدالت میں پیشی، مزید ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 17 اپریل 2015ء) : لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں زین قتل کیس کے مرکزی ملزم مصطفٰی کانجو کو 4 ملزمان سمیت پیش کیا گیا.

(جاری ہے)

مصطفٰی کانجو کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا پولیس نے ملزم کے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی جس کے بعد عدالت نے ملزمان کو مزید 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا. جبکہ ذرائع کے مطابق ملزم کے وکلا کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے. یاد رہے کہ مصطفیٰ کانجو کے خلاف تفتیش کا دائرہ کار ویسع کر دیا گیا ہے جس کے تحت پنجاب بھر میں مصطفٰی کانجو کے خلاف درج مقدمات کی تفتیش کی جائے گی.

متعلقہ عنوان :