اداکارہ مدھو اسٹیج ڈراموں میں مصروف ہو گئیں

جمعہ 17 اپریل 2015 12:15

اداکارہ مدھو اسٹیج ڈراموں میں مصروف ہو گئیں

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) اداکارہ مدھو اپنی فلم ” رضیہ پھنس گئی غنڈوں میں “ کی شوٹنگ مکمل کروانے کے بعد اسٹیج ڈراموں میں مصروف ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ مدھو ان دنوں الحمرا ہال llمیں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ” گھر تو آخر اپنا ہے “ میں پرفارم کر رہی ہیں جہاں ان کی شاندار پرفارمنس کو بے حد سراہا جا رہا ہے ۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سحر صدیقی، شبانہ بھٹی ، سخاوت ناز ، حسن مراد ، ارشد ملک ، محمد الیاس ، مجاہد رانا ، محمد رضوان ، مجاہد عباس سمیت دیگر اداکارہ شامل ہیں ۔ ڈرامے کے رائٹرساجد منظور ،ڈائریکٹر حسن مراد اور ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر وحید احمد اور عظیم نور ہیں ۔