ملا ئیشیا ،اشتہاری ملزم اظہر رضا ہاشمی پاکستانی مشن میں اہم عہدے پر تعینات

جمعہ 17 اپریل 2015 14:25

ملا ئیشیا ،اشتہاری ملزم اظہر رضا ہاشمی پاکستانی مشن میں اہم عہدے پر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) پولیس کو دو کیسز میں اشتہاری ملزم سید اظہر رضا ہاشمی ملا ئیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں پاکستان مشن میں ایک اہم عہدے پر سیاسی اثر و رسوخ کے نتیجے میں تعینات کر دیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سید اظہر رضا ہاشمی ملا ئیشیاکے دارالحکومت کوالالمپور میں پاکستان کے ہائی کمیشن میں کمیونٹی ویلفیئر کے اتاشی مقرر کیا ہے جو پنجاب اور کے پی کے پولیس کو غبن ، فراڈ اور دھوکہ کے دو مختلف کیسوں میں ملزم ہیں جو کہ اس وقت کے سمندر پار پاکستانیوں کے وفاقی وزیر فاروق ستار نے سفارتی مشن میں ایک منافع بخش عہدہ تفویض کر دیا تھا ۔

اس کے علاوہ سفارتی مشن کے لئے موزوں قرار دے کر ڈالروں میں بھاری تنخواہ سمیت دیگر مراعات کے ساتھ مقرر کیا تھا ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اوورسیز پاکستانی اور ھیومن ریسورس کی وزارت نے انکشاف کیا ہے کہ اظہر رضا ہاشمی 2012 میں سیاسی دباؤ کے تحت تعینات کیا تھا جبکہ کسی بھی حساس ایجنسی نے ایسے حساس آسامی پر بغیر کلیرنس کی تعیناتی پر کسی ایجنسی نے نوٹس نہیں لیا یہ بہت ضروری ہے کہ کمیونٹی ویلفیئر کونسل کی پوسٹ بہت اہم اور حساس ہوتی ہے یہ میزبان ملک میں پاکستان کے مزدور طبقے کے لئے اہم فیصلے کرتے ہیں ۔

دستیاب اطلاعات کے مطابق اظہر رضا کے خلاف غبن کے دو کیسز 2006 میں درج کئے گئے ۔ پنجاب اور کے پی کے کی پولیس کو مذکورہ ملزم تحقیقاتی افسر کے سامنے پیش ہونے سے کترا رہے ہیں اس کے نتیجے میں 2007 میں قومی اخبار میں ان کے خلاف اشتہار بھی شآئع کیا گیا اس میں یہ اطلاع دی گئی تھی کہ اپنی صفائی پیش کرنے کے لئے اپنی گرفتاری دے دیں چونکہ اظہر رضا سرکاری طور پر اشتہاری ملزم تھا اور دو صوبوں کی پولیس کو درکار تھا ۔