جاپان امریکہ کو سب سے زیادہ قرض دینے والا ملک بن گیا

جمعہ 17 اپریل 2015 16:16

جاپان امریکہ کو سب سے زیادہ قرض دینے والا ملک بن گیا

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) جاپان سپر پاور امریکہ کو سب سے زیادہ قرض دینے والا ملک بن گیا۔دنیا کی سپر پاور کہلانے والے امریکہ اربوں ڈالر کا قرضدار ہے اور اپنی معیشت بھی قرضوں پر چلاتا ہے، امریکی ٹریژری ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے پاس موجود امریکی ٹریژری سیکیورٹیز کی مالیت 1.2244کھرب ڈالر ہے۔

(جاری ہے)

،یعنی امریکہ جاپان کا تقریباً سوا کھرب ڈالر کا مقروض ہے۔اس سے پہلے چین امریکہ کو قرضہ دینے والے ممالک میں سر فہرست تھاجس کے پاس1.2237کھرب ڈالر مالیت کی امریکی ٹریژری سیکیورٹیز تھیں۔

متعلقہ عنوان :