تمیم کی سنچری، بنگلہ دیش کے 200 رنز مکمل

جمعہ 17 اپریل 2015 16:22

تمیم کی سنچری، بنگلہ دیش کے 200 رنز مکمل

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل2015ء) پاکستان کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیشی بلے بازوں مشفیق الرحیم اور تمیم اقبال نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی ہے۔ بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال اور سومیا سرکار نے اننگ کا آغاز کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے اب تک پاکستانی باؤلنگ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا ہے۔

دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ کے لیے 48 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اسی اسکور پر ایک غیر ضروری رن لینے کی کوشش میں سومیا رن آؤٹ ہو گئے۔ وکٹ گرنے کے بعد اسکور بننے کی رفتار سست ہو گئی اور تمیم اور محمود اللہ رنز کے لیے تک و دو کرتے دکھائی دیے۔

(جاری ہے)

اسی کوشش میں ایک بڑا شاٹ مارنے میں ناکامی پر محموداللہ راحت کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے پانچ رنز بنائے۔

بنگلہ دیش نے 25ویں اوور میں اپنی اننگ کی سنچری مکمل کر لی جبکہ مشفیق الرحیم اور تمیم اقبال وکٹ پر موجود ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے پاکستانی پارٹ ٹائم باؤلرز کو آڑے ہاتھوں لیا اور 32ویں اوور میں 150 رنز مکمل کر لیے۔ دونوں کھلاڑیوں نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور تمیم نے ایک روزہ کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری مکمل کر لی، یہ ان کی پاکستان کے خلاف پہلی سنچری ہے جبکہ دوسرے اینڈ پر موجود مشفیق بھی اپنی ففٹی مکمل کر چکے ہیں۔ دونوں کھلاڑی اب تیسری وکٹ کے لیے 100 سے زائد رنز کی شراکت قائم کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :