سنسر بورڈ نے میری آزادی کو گرفت میں لے رکھا ہے، کمال حسن

جمعہ 17 اپریل 2015 16:26

سنسر بورڈ نے میری آزادی کو گرفت میں لے رکھا ہے، کمال حسن

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) تامل سپرسٹار کمال حسن نے کہا ہے کہ سنسر بورڈ نے میری آزادی کو گرفت میں لے رکھا ہے اور تخلیقی آزادی کی واپسی کے لئے سی پی ایف سی کے خلاف لڑ رہا ہوں اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سنسر بورڈ نے میری تخلیق آزادی کو قابو کر رکھا ہے اور اسی حوالے سے میں نے کچھ بورڈ ممبران سے بات کی ہے انہوں نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو انڈسٹری کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکشن کے خلاف میری جدوجہد عوام کے خلاف نہیں ہے انہوں نے کہا کہ میں بورڈ کے چیف کے خلاف بھی نہیں ہوں بلکہ اپنی اس آزادی کی واپسی کے لئے کوشاں ہوں جس سے اپنی صلاحیتوں کو بہتر طریقے سکرین پر اجاگر کر سکوں ۔