کراچی : ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کی لیاقت آباد میں جلسوں کی درخواست مسترد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 اپریل 2015 17:00

کراچی : ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کی لیاقت آباد میں جلسوں کی درخواست ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 17اپریل 2015ء) : ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کی جانب سے آئندہ کل لیاقت آباد میں جلسے کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں جنہیں مسترد کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق درخواستیں ڈپٹی کمشنر وسطی کی جانب سے مسترد کی گئی ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق جلسے سے تین روز پہلے درخواست کرنا ہوتی ہے جس کے 4 روز بعد کسی بھی جماعت کو مطلوبہ جگہ پر جلسے کی اجازت دی جاتی ہے. جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے دو روز قبل اور ایم کیو ایم کی جانب سے درخواست آج دائر کی گئی ہے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے باعث دونوں جماعتوں کی جلسے کی درخواستوں کو مسترد کر دیا گیا ہے. جبکہ دونوں جماعتوں کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے .