راکھی ساونت کا سنی لیون پر ”انوکھا“ حملہ۔۔۔!!!

جمعہ 17 اپریل 2015 17:04

راکھی ساونت کا سنی لیون پر ”انوکھا“ حملہ۔۔۔!!!

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل2015ء) راکھی ساونتھ بالی وڈ انڈسٹری کی وہ متنازعہ شخصیت جو کہلائی جاتیں ہیں منہ پھٹ اداکارہ، جو دل میں ہوتا ہے بنا سوچے سمجھے بول دیتیں ہیں، سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے نہ جانے کتنے ہی الٹے سیدھے بیان دے چکی ہیں۔حد تو یہ ہے کہ لوگوں میں مقبولیت حاصل کرنے کے لئے سیاست میں بھی قدم رکھ لیا اور بنالی اپنی سیاسی جماعت لیکن کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

اب اداکارہ نے ایک اور نیا شوشا چھوڑ دیا ہے فرماتی ہیں کہ انہیں بالی وڈ اداکارہ سنی لیونی سے نہ ملایا جائے، کہتی ہیں کہ انہوں نے جتنی شہرت حاصل کی اپنی محنت سے حاصل کی۔ یہ بات خاتون نے اپنی ایک وڈیو سانگ کی ریکارڈنگ کے دوران کہی جب رپورٹر نے ان سے پوچھا کہ کیا یہ گانا سنی کے گانوں سے مقابلہ کر سکے گا۔ کہتی ہیں کہ انہیں ہالی وڈ شخصیات جیسے میڈونا اور جینیفر لوپیز جیسی شخصیات سے ملائیں۔اب اس کو تو انکی خوش فہمی ہی کہا جاسکتا ہے۔ لیکن داد دینی پڑے گی انکو، پہلے میکا سنگھ پھر سیاسیت اور اب سنی لیونی کا سہارا لے کر خبروں میں رہنا چاہتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :