سندھ حکومت کا ایس ایچ او پریڈی اور امریکی ڈاکٹر پر حملے میں ملوث ملزمان کی نشاندئی پر 20لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان

جمعہ 17 اپریل 2015 17:32

سندھ حکومت کا ایس ایچ او پریڈی اور امریکی ڈاکٹر پر حملے میں ملوث ملزمان ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) سندھ حکومت نے ایس ایچ او پریڈی اعجاز خواجہ اور امریکی ڈاکٹر ڈیبرا لوبو پر حملے میں ملوث ملزمان کی نشاندئی کرنے پر 20لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔جمعہ کو سندھ حکو مت نے اعلان کیا ہے کہ ایس ایچ او پریڈی اعجاز خواجہ اور امریکی ڈاکٹر ڈیبرا لوبو کے حملے میں ملوث ملزمان کی نشاندئی کرنے والے کو 20لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

گزشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کورنگی روڈ پر موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے ایس ایچ او تھانہ پریڈی اعجاز خواجہ کی گاڑی پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق جب کہ ملزمان فرار ہوگئے۔فائرنگ کے واقعے کے بعد امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے اعجاز خواجہ کے جسد خاکی کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا جہاں شعبہ ایمرجنسی کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق اعجاز خواجہ کو 3 سے چار گولیاں لگیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایس ایچ او اعجاز خواجہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقعے رپورٹ طلب کر لی ،آئی جی سندھ نے واقعے کی تحقیقات کے لئے ایک 4 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ۔ ایڈیشنل آئی جی غلام قادرتھیبو کا کہنا تھا کہ اعجاز خواجہ کا قتل کراچی آپریشن کا رد عمل ہوسکتا ہے۔شہر میں فائرنگ کا دوسرا واقعہ شہید ملت روڈ پر پیش آیا جہاں 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم مسلح ملزمان نے نجی میڈیکل کالج کی وائس پرنسپل ڈاکٹر ڈیبرا لوبو کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئیں اور انہیں فوری طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈیبرا لوبو کو ایک گولی بازو اور دوسری سر میں لگی تاہم طویل آپریشن کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ایس ایچ اور فیروز آباد اورنگزیب خٹک کا کہنا ہے کہ امریکی ڈاکٹر گاڑی میں اکیلی اپنی رہائش گاہ ڈیفنس کی جانب روانہ ہوئی تھیں، ملزمان نے ڈاکٹر ڈیبرا لوبو کا تعاقب کرکے ان پر فائرنگ کی۔

متعلقہ عنوان :