سعید اجمل پہلی ہی آز مائش میں ناکام، 10اوورز میں 74 رنز دے ڈالے، کوئی وکٹ نہ لے سکے

جمعہ 17 اپریل 2015 17:37

سعید اجمل پہلی ہی آز مائش میں ناکام، 10اوورز میں 74 رنز دے ڈالے، کوئی ..

میرپور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) سعید اجمل اپنے نئے باؤلنگ ایکشن کی پہلی آزمائش میں ناکام ، 10 اوورز میں 74 رنز دے ڈالے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کے دوران سعید اجمل باؤلنگ ایکشن تبدیل ہونے کے بعد بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکے اور نہ ہی کوئی وکٹ حاصل کرکدے ۔

(جاری ہے)

سیریز کے پہلے میچ کے دوران سعید اجمل نے 10 اوورز 74 رنز دیئے ۔ بنگلہ دیشی بیٹس مینوں نے سعید اجمل کو 3 چھکے اور 8 چوکے مارے ، وہ پاکستان کی جانب سے سب سے مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے ۔ واضح رہے کہ سعید اجمل پر آئی سی سی کی جانب سے غلط باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے پابندی عائد کردی گئی تھی تاہم بعد ازاں انہوں نے اپنا باؤلنگ ایکشن تبدیل کرکے پہلے میچ میں شرکت کی ۔