13ویں ایشین سٹائل کبڈی چیمپیئن شپ مئی میں سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی

جمعہ 17 اپریل 2015 17:41

13ویں ایشین سٹائل کبڈی چیمپیئن شپ مئی میں سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام 13ویں ایشین سٹائل کبڈی چیمپیئن شپ آئندہ ماہ مئی میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا سرور نے اس حوالے سے بتایا کہ چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے 17ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں پاکستان ایئرفورس، پاکستان آرمی، پاکستان نیول، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز، پی او ایف واہ، پنجاب، سندھ، بلوچستان، کے پی کے، اسلام آباد ، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :