آئی سی سی نے مشکوک باؤلنگ ایکشن کی شکایات نمٹانے کا طریقہ کار تبدیل کر دیا

جمعہ 17 اپریل 2015 17:45

آئی سی سی نے مشکوک باؤلنگ ایکشن کی شکایات نمٹانے کا طریقہ کار تبدیل ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) آئی سی سی نے مشکوک باؤلنگ ایکشن کے حوالے سے وصول ہونے والی شکایات کو نمٹانے کے طریقہ کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے طریقہ کار کے تحت جن باؤلرز کے خلاف مشکوک باؤلنگ ایکشن کے حوالے سے شکایت کی جاتی ہے وہ اپنے ایکشن کو درست کر کے چوبیس دن کے اندر آئی سی سی سے رجوع کر سکیں گے جبکہ پہلے یہ مدت 35دن کی تھی۔ اس کے علاوہ آئی سی سی اس وقت تک مشکوک باؤلنگ ایکشن کے حامل باؤلرز ڈومیسٹک کر کٹ میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے جب تک وہ باؤلنگ ایکشن درست نہیں کر لیتے۔

متعلقہ عنوان :