عوام کی خدمت کیلئے کسی عہدے کی ضرورت نہیں مریم نواز

حکومتی پالیسیوں کے باعث ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا  لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر مسائل بھی جلد حل ہو جائیں گے خطاب

جمعہ 17 اپریل 2015 19:15

عوام کی خدمت کیلئے کسی عہدے کی ضرورت نہیں مریم نواز

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء)پاکستان مسلم لیگ (ن )کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کیلئے کسی عہدے کی ضرورت نہیں حکومتی پالیسیوں کے باعث ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا  لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر مسائل بھی جلد حل ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

ہنر مند پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ (ن )لیگ کی حکومت سے پہلے پاکستان کو ناکام ترین ریاست کہا جارہا تھا اب حالات بدل چکے ہیں۔

مہنگائی دس سال کی کم ترین سطح پر آ گئی، معیشت بھی بحال ہو رہی ہے۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ عوامی عہدے کے لئے کسی عہدے کی ضرورت نہیں لیپ ٹاپ اسکیم پر تنقید کرنے والے اپنے صوبوں میں اس پر عمل کا سوچ رہے ہیں۔ حکومت لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بھی جلد حل کر لے گی۔ مریم نواز نے بتایا کہ ہنر مند پروگرام کے تحت 25 ہزار نوجوانوں نے تربیت حاصل کی۔ تربیت مکمل کرنے والوں کو روزگار بھی مل گیا ہے۔