مرکزی جمعیت الحدیث پاکستان ضلع سکھر کی مارچ بازار سے گھنٹہ گھر چوک تک تحفظ حرمین شریف ریلی

جمعہ 17 اپریل 2015 20:33

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) مرکزی جمعیت الحدیث پاکستان ضلع سکھر کی جانب سے مارچ بازار سکھر سے گھنٹہ گھر چوک تک بسلسلہ (تحفظ حرمین شریف ) ریلی زیر قیادت مرکزی جمعیتاہلحدیث پاکستان صوبہ سندھ کے ناظم تبلیغ مولانا عبدالرحمن ثاقب کے نکالی گئی شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کے لئے بڑی اہم ہے سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا کھل کر ساتھ دیا ہے اور کبھی بھی غیر جانبدار نہیں رہا ہے پاکستانی حکمرانوں کو مصلحت پسندی کے بجائے برادر اسلامی ممالک کی کھل کر مدد کرنا چاہئے ان کا کہنا تھا کہ یمن کے مسئلہ پر پارلیمنٹ کی قرارداد قوم کے جذبات کی ترجمانی نہیں ہے حوثی باغی حرمین شریفین پر قبضہ کرنیکی دھمکیاں دے رہے ہیں پاکستان کو اس پر خاموش نہیں رہنا چاہئے باغیوں کے خلاف کھل کر ساتھ دینا چاہئے پاکستانی فوج اس پہلے دنیا کے بہت سے ممالک میں جاچکی ہے اس وقت ایوان میں بحث نہیں کی گئی ان کا کہنا تھا کی حرمین شریفین کے بھر تحفظ کیا جائے گا اور خون کا آخری قطرہ اس عظیم سعاد ت کے لئے بہا دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :