محکمہ صحت کے کچھ افسران اور عملے کی لاپرواہی کی وجہ سے سکھر میں پولیو کے وائرس پر کنٹرول نہیں کیا جاسکا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سکھر عبدالغفار سومرو
جمعہ 17 اپریل 2015 20:36
سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سکھرI عبدالغفار سومرو نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کے کچھ افسران اور عملے کی غیر سنجیدگی، لاپرواہی اور کوتاہی کی وجہ سے سکھر میں پولیو کے وائرس پر کنٹرول نہیں کیا جاسکاجس کے نتیجے میں سکھر کے علاقے یو سی بچل شاہ میا نی میں پولیو کا کیس رپورٹ ہوا ہے جو ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے20 اپریل سے 22 اپریل تک شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے سلسلے ڈپٹی کمشنر سکھر آفس کے کانفرنس ہال میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ عبدالغفار سومرو نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کے کچھ افسران کو ڈی ڈی ایم کارڈپرُ کرنانہیں آتا وہ پولیو کے خاتمے کے لیے کیا کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر نظام کو بہتر کرکے اس موذی مرض سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا اور باہمی رابطے کو مزید موثر بنانا ہوگاتاکہ پولیو مہم کو کامیاب بنایا جاسکے اجلاس میں انہوں نے تمام این جی اوز کو ہدایت کی کہ وہ سوشل موبلائزیشن میں بھرپورتعاون کریں اور پولیو کے خاتمے کی مہم کے دوران خواتین کی شرکت کو ہر صورت میں یقینی بنائیں ،عبدالغفار سومرو نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس قومی کاز میں آگے بڑھ کر ضلع انتظامیہ سے تعاون کریں اور جہاں کہیں بھی انسداد پولیو کی ٹیمیں نہیں پہنچتی اس کی فوری اطلاع ڈپٹی کمشنر سکھر کے پولیو کنٹرول روم کو دیں تاکہ مستقبل کے معماروں کو پولیو کے قطرے پلا کر صحت مند قوم پروان چڑھائی جائے اور لاپرواہی کرنے والی ٹیموں کے خلاف کاروائی کی جاسکے ،اجلاس کے دوران ڈی ایچ او سکھر نے بتایا کہ روٹین ایمونائزیشن پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ پولیو کو کنٹرول کیا جاسکے اور ٹیموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پولیو کے قطرے ضائع نہ کریں اور جویو سی ایم اوز ٹریننگ کے دوران غیر حاضر ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.