منرل واٹر کی بوتل صرف 50 پیسے میں

muhammad ali محمد علی جمعہ 17 اپریل 2015 20:47

منرل واٹر کی بوتل صرف 50 پیسے میں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 اپریل 2015 ء) سماجی کارکنوں کی جانب سے مشرقی بھارت کے ایک غریب گاؤں میں واٹر پیوریفی کیشن پلانٹ لگایا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ وہ دنیا میں سب سے سستی منرل واٹر کی بوتل فراہم کریں گے۔اُن کو کہنا تھا کہ وہ یہ بوتل صرف 50 پیسے میں مہیا کریں گے۔ مشرقی بھارت کے ایک غریب گاؤں مدوسودنکاتی کے باسی ایک عرصے سے گندہ پانی پینے پر مجبور تھے۔

اب ایک نئے صاف پانی کے پلانٹ سے انہیں بہت ارزاں نرخوں پر صاف پانی میسر آرہا ہے۔ گاؤں کے کسان پرالے مالک کے مطابق جب اس نے گاؤں میں صاف پانی کے پلانٹ کے لگنے کی خبر سنی تو اسے امید کی ایک کرن نظر آئی۔اسے لگا کہ اب اُن کے بچے محفوظ ہونگے۔ بندیشور پاٹھک ،جو ایک سماجی تنظیم سولابھ انٹرنیشنل کا بانی ہے نے بتایا کہ یہ پلانٹ کئی ماہ پہلے شروع کیا تھا ۔

(جاری ہے)

اس پلانٹ میں روزآنہ 8 ہزار لیٹر پانی کو صاف کرنے کی گنجائش ہے۔اخراجات کی وجہ سے پانی 50 پیسے فی لیٹر پر فروخت کیا جاتا ہے، جو دنیا میں سب سے سستا ہے۔اس نے بتایا کہ اس ایک پلانٹ سے 10 ہزار سے زیادہ لوگوں کا فائدہ ہو رہا ہے۔ صاف پانی کو 20 لٹر کی بوتلوں کے ذریعے روزانہ گھروں اور دوکانوں میں سپلائی کیا جاتا ہے جبکہ سکولوں کو یہ پانی مفت دیا جاتا ہے۔اس پلانٹ کے لیے پانی نزدیک بنائے گئے بہت گہرے کنویں سے حاصل کیا جاتا ہے جسے فرانس کی ایک این جی اور اور سولابھ انٹرنیشنل نے بنایا ہے۔ بنگلادیش کی سرحد سے نزدیک اس گاؤں میں لوگ آرسینک اور زہریلے اثرات والا پانی پینےپر مجبور تھے۔تاہم اس واٹر پلانٹ کی مدد سے انہیں مختلف بیماریوں سے نجات ملے گی۔