ٹائیگر شروف فلم ’ٹربونیٹر‘میں ایک سکھ سپر ہیرو بنیں گے

ہفتہ 18 اپریل 2015 11:32

ٹائیگر شروف فلم ’ٹربونیٹر‘میں ایک سکھ سپر ہیرو بنیں گے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) فلم ”ہیروپنتی“ سے کیریئر شروع کرنے والے بولی وڈ اداکار اور جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف اپنی نئی فلم ’ٹربونیٹر‘میں ایک سکھ سپر ہیرو بننے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہدایت کار ریمو ڈیسوزا کی اس فلم میں ٹائیگر کے علاوہ ’کک‘ کی ہیروئن جیکولین فرنینڈز بھرت ناٹیم ڈانسر کے روپ میں نظر آئیں گی۔رپورٹس کے مطابق، یہ فلم اپریل میں شوٹنگ کیلئے شیڈول تھی لیکن اب اس کی عکس بندی جون میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ہدایت کار اور کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا اس وقت ورون دھون اور شردھا کپور کے ساتھ فلم ’اے بی سی ڈی ٹو‘ پر کام کر رہے ہیں، جس کے فوراً بعد وہ فلم ٹربونیٹر پر کام شروع کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :