نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی

ہفتہ 18 اپریل 2015 11:38

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی

ولنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ دو ٹیسٹ پانچ ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم دورے کا آغاز سمر سیٹ کے خلاف چار روزہ ٹور میچ سے کرے گی، یہ میچ 8 سے 11 مئی تک ٹاؤنٹن میں کھیلا جائے گا۔ کیوی ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ 14 سے 17 مئی تک وارسیسٹر شائر کے خلاف کھیلے گی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 مئی تک لندن جبکہ دوسرا ٹیسٹ 29 مئی سے 2 جون تک لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 9 جون کو برمنگھم، دوسرا ون ڈے 12 جون کو لندن، تیسرا ون ڈے 14 جون کو ساؤتھمپٹن، چوتھا ون ڈے 17 جون کو نوٹنگھم جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 20 جون کو چیسٹر لی سٹریٹ میں کھیلا جائے گا۔ دورے میں شامل واحد ٹی 20 میچ 23 جون کو مانچیسٹر میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :