صبح نو ارتھ ڈے نیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپئن شپ 23 اپریل شروع ہو گی

ہفتہ 18 اپریل 2015 11:43

صبح نو ارتھ ڈے نیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپئن شپ 23 اپریل شروع ہو گی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) صبح نو ارتھ ڈے نیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپئن شپ 23 سے 28 اپریل تک اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ میں ملک بھر سے ٹاپ مرد و خواتین کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ آرگنائزر کے مطابق ارتھ ڈے کے موقع پر اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ چھہ روزہ چیمپئن شپ کے دوران مرد و خواتین کھلاڑیوں کے درمیان مینز سنگلز، لیڈیز سنگلز، مینز ڈبلز، بوائز انڈر 18 اور بوائز انڈر 14 سنگلز کے مقابلے ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان 22 اپریل کو ہو گا، شہزاد اختر علوی ٹورنامنٹ ریفری جبکہ ارسلان ٹورنامنٹ کووآرڈینیٹر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :