کیون پیٹرسن کی ایشز سیریز میں واپسی کے منتظر ہیں ، مائیکل کلارک

ہفتہ 18 اپریل 2015 12:34

کیون پیٹرسن کی ایشز سیریز میں واپسی کے منتظر ہیں ،  مائیکل کلارک

میلبورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18اپریل۔2015ء) آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ کیون پیٹرسن کی انگلش کرکٹ ٹیم میں واپسی ممکن ہے اور وہ آسٹریلیاکے ایشز ٹائٹل کے دفاع کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں کینگرو کپتان مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ کیون پیٹرسن کی فارم دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ اچھے خاصے رنز کر سکتے ہیں اورچونکہ انہوں نے ایک بار پھر انگلینڈ کی جانب سے کھیلنے کی خواہش ظاہر کی ہے تو سلیکٹرز کو ہی کوئی فیصلہ کرنا ہوگا۔ مائیکل کلارک نے مزید کہا کہ انہیں تو اس بات کی خوشی ہو گی کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں واپس نہ آئیں کیونکہ وہ شاندار صلاحیتوں کے حامل کھلاڑی ہیں ۔