کیون پیٹرسن کو ایشنز سیریز کھیلنا چاہیے، مائیکل کلارک

ہفتہ 18 اپریل 2015 16:15

کیون پیٹرسن کو ایشنز سیریز کھیلنا چاہیے، مائیکل کلارک

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ کیون پیٹرسن ایک بہترین کھلاڑی ہیں اس لئے انھیں ایشنزسیریز میں کھیلنا چاہیے۔

(جاری ہے)

میلبورن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیٹرسن ان دنوں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اس لئے انگلش بورڈ کو انھیں ایشز سیریز کے لئے ٹیم میں شامل کرنا چاہیے کیونکہ وہ ایک بہترین کھلاڑی ہیں۔ کلارک کا مزید کہنا تھا کہ اگر میں آسٹریلین کپتان کے طور پر دیکھوں تو پیٹرسن کا ٹیم میں نہ ہونا آسٹریلین ٹیم کے لئے فائدہ مند ہو گا۔ واضح رہے کہ ا 2013-14کی ایشز میں 5-0 کی عبرت ناک شکست کے بعد پیٹرسن کو انگلش ٹیم سے باہر کر دیا گیا تھا۔