علماء اہلسنت کاطارق محبوب کے اچانک انتقال پراظہارِ تعزیت ،واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے ‘مفتی منیب الرحمن

ہفتہ 18 اپریل 2015 16:41

علماء اہلسنت کاطارق محبوب کے اچانک انتقال پراظہارِ تعزیت ،واقعہ کی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء)تنظیم المدارس اہلسنّت پاکستان کے صدر مفتی منیب الرحمن ،علامہ جمیل احمد نعیمی ،مفتی محمد رفیق الحسنی ،علامہ سید عظمت علی شاہ ہمدانی ، صاحبزادہ ریحان امجد نعمانی،علامہ غلام دستگیر افغانی ،مفتی محمد جان نعیمی ،علامہ سیدمظفر شاہ قادری اور علامہ لیاقت اظہری نے ایک مشترکہ بیان میں سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ،اُن کے لیے دعائے مغفرت کی اور اُن کے لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعاکی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اُن کی موت کی تحقیق کرائی جائے کہ طبعی تھی یا کسی تشدد کے نتیجے میں واقع ہوئی ۔