فاسٹ بولر احسان عادل بنگلا دیش کیخلاف کھیلے بغیر ہی انجرڈ ہو کر ون ڈے سیریز سے باہر ،عمر گل کو شامل کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 18 اپریل 2015 17:18

فاسٹ بولر احسان عادل بنگلا دیش کیخلاف کھیلے بغیر ہی انجرڈ ہو کر ون ڈے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر احسان عادل بنگلا دیش کے خلاف کھیلے بغیر ہی انجرڈ ہو کر ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ۔فاسٹ بولر احسان عادل بنگلا دیش کے خلاف ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو کر ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی سی بی ذرائع کے مطابق احسان عادل کی جگہ عمر گل کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور امکان ہے کہ فاسٹ بولر کو پہلی فلائٹ کے ذریعے بنگلا دیش بھیج دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ احسان عادل سے قبل فاسٹ بولر سہیل خان بھی انجرڈ ہو کر بنگلا دیش کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے تھے جس کے بعد جنید خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں بنگال ٹائیگرز نے شاہینوں کو شکست دے کر ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔