اسلام دشمن قوتیں سعودی عرب پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں، مسلم ممالک متحد ہوجائیں ، ملک کی صورتحال انتہائی نازک ہے ، حکومت امن وامان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ، یکم مئی کو کراچی میں تاریخی جلسہ عام کر یں گے

جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر راشد محمودسومرو کی پریس کانفرنس

ہفتہ 18 اپریل 2015 18:08

اسلام دشمن قوتیں سعودی عرب پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں، مسلم ممالک متحد ..

ٹنڈومحمدخان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر راشد محمودسومرو نے کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتیں سعودی عرب پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں، مسلم ممالک کو چاہیے کہ وہ متحد ہوجائیں ، ملک کی صورتحال انتہائی نازک ہے ، حکومت امن وامان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ، پیپلز پارٹی کے ورز ا صرف اورصرف کرپشن میں ملوث ہیں ، یکم مئی کو کراچی میں تاریخی جلسہ عام کرتے ہوئے وزیر اعلی ہاؤس کا گھیراء کریں گے۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو یہاں پریس کلب میں پریس کانفرس کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ یمن کی صورتحال کے باعث عالمی جنگ چڑھنے کا خطرہ ہے ، یہودی قوتیں یمن کی صورتحال کو مزید خراب کر کے سعودی عرب پر قبضہ کرنا چاہتی ہے اگر سعودی عر ب پر حملہ کیا گیا تو دنیا میں عالمی جنگ چھڑ جائیگی ، مسلمان ممالک کو چاہیے کہ و ہ متحد ہوجائیں ، اگر حرمین شریف کے تحفظ کا وقت آیا تو جمعیت علماء اسلام کے کارکنان ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے ، انہوں نے کہاکہ سندھ کے حکمران صرف اور صرف کرپشن میں مصروف ہیں ، سندھ کی عوام بھوک اور بدحالی کا شکار ہیں ، سندھ کا ہر شہر کھنڈارت کا منظر پیش کرہا ہے اور سندھ کو قبائلی اور لاسانی بنیاد پر تقسیم کردیا گیا ہے ، سندھ کی عوام پیپلز پارٹی سے بیزا ر آچکے ہیں، ڈاکٹر خالد محمو سومرو کی شہادت کے بعد جمعیت علماء اسلام نے پورے سندھ کے تنظیمی دوروں کا فیصلہ کیا گیا ، سندھ کی عوام پیپلز پارٹی کو آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ووٹ نہیں دیں گے ، آئندہ بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام پورے سندھ سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ، انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے اصل قاتلوں کو گرفتار نہیں کیاجارہا ، جمعیت علماء اسلام کی جانب سے حیدرآباد میں دو اپریل کو تاریخی جلسہ عام کیا گیا ، سابق صدر آصف علی زرداری نے وعدہ کیا تھاکہ وہ جمعیت علماء اسلام کے رہنماء ڈاکٹر خالد محمو د سومرو کے قاتلوں کو گرفتار کریں گے ، لیکن تاحال آصف علی زرداری نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا جس کیخلاف جمعیت علماء اسلام کے لاکھوں کارکنان یکم مئی کو کراچی میں وزیر اعلی ہاؤس کا گھیراء کرے گی ، اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے ضلعی رہنماء مولانا محمد ابراہیم سومرو ، مفتی محمد رمضان سومرو ، سید منظور احمد شاہ، ذیشان سومر ودیگر بھی موجود تھے ۔