چین کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ کے زیرِ قیادت13رکنی وفداسلام آاد پہنچ گیا

ہفتہ 18 اپریل 2015 19:21

چین کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ کے زیرِ قیادت13رکنی وفداسلام آاد پہنچ گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) 13ارکان پر مشتمل ایک وفد جس کی قیادت چین کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ ، انتظامیہ اور قومی ریلوے انتظامیہ چین لوڈنگفو کررہے ہیں، ہفتے کے روز اسلام آباد پہنچے جن کا استقبال سیکرٹری ریلوے پرونس آغا نے کیا ۔

(جاری ہے)

چین کا یہ وفد پانچ روزہ دورے پر پاکستان آیا ہے جو لاہور ، حویلیاں اور پل داد کا دورہ بھی کرینگے اس سے پہلے چینی وفد نے پاکستان ریلوے کیرج فیکٹری اسلام آباد کا بھی دورہ کیا جہاں پر جنرل منیجر اسد احسان نے وفد کو فیکٹری کے نظام اور طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی وفد کو بتایاگیا کہ فیکٹری میں کس طرح سے اسٹیٹ آف دی آرف مشینری کو نصب کیا گیا ہے جو نئی اور پرانی کوچز کی مینوفیکچرنگ اور اوورہالنگ کررہی ہیں چین کے نائب وزیر لوڈنگفو نے فیکٹری کی مختلف شاپس کا معائنہ کیا اور اس کے کام کو سہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلوے کے شعبے میں دونوں ملکوں کے لئے تعاون سود مند ثابت ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :