سانگھڑ میں زہریلہ کھانا کھانے سے چھ خواتین ،نو بچوں سمیت انیس افراد کی حالت غیر ہوگئی

ہفتہ 18 اپریل 2015 19:21

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) سندھ کے علاقے سانگھڑ کے نواحی گاؤں اواڈیں میں زہریلہ کھانا کھانے سے چھ خواتین نو بچوں ، چار مردوں سمیت انیس افراد کی حالت غیر ہوگئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اواڑ میں منعقدہ ایک تقریب میں زہریلہ کھانا کھانے کے باعث انیس افراد کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ہسپتال انتظامیہ کے مطابق نو بچوں چھ خواتین اور چار مردو کھانا کھانے سے متاثر ہوئے جن میں دو خواتین اور تین بچوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کے لیے سارے کھانے کو اپنے قبضے میں لے کر لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھجوادیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :