5 ویں نیشنل ویٹرنز اوور 50 ،T-20 کرکٹ چیمپئن شپ

لاہورلائنز نے عامر کیبلز ، عمر ایسوسی ایٹس نے عسکری گرین ہراکر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

ہفتہ 18 اپریل 2015 20:01

5 ویں نیشنل ویٹرنز اوور 50 ،T-20 کرکٹ چیمپئن شپ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) 5 ویں نیشنل سینئرز اوور50، T-20 کرکٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں دو سیمی فائنل کھیلے گئے۔ لاہورلائنز نے عامر کیبلز کو 19 رنز جبکہ عمر ایسوسی ایٹس نے عسکری گرین کو 8 وکٹوں سے ہراکر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔ فائنل میچ اتوار کو ایل سی سی اے کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا ۔ جس کا آغاز صبح 11 بجے ہوگا۔

پہلا سیمی فائنل لاہور لائنز اور عامر کیبلز کے درمیان باغ جناح کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا۔ لاہور لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 1 کھلاڑی کے نقصان پر 228 رنز بنائے۔ رضوان نثار نے 29، دستگیر بٹ 87رنز ناٹ آؤٹ اور غفار کاظمی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 102 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

(جاری ہے)

اکرم رضا نے 1/42 وکٹ حاصل کیں۔

جواب میں عامر کیبلز 20 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 209 رنز بناسکی۔ طارق صدیقی نے 71، شفقت تنویر بٹ 23، منظور الہٰی 34، سیف اللہ 22، سلیم بٹ 22اور سلیم ملک نے 11 رنز بنائے۔ لاہور لائنز کی طرف سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے غفار کاظمی نے 4/31، کفایت اللہ 2/14، پروفیسر جاوید 1/8 اور جاوید حیات نے 1/43 وکٹ حاصل کیں۔ جاوید اشرف ، قیصر وحید امپائر ، جمشید حسین میچ ریفری جبکہ ظہور عالم سکورر تھے۔

اسی سلسلے کا دوسرا میچ عمر ایسوسی ایٹس کراچی اور عسکری گرین راولپنڈی کے درمیان اسٹیگ کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا۔ عسکری گرین نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے۔ سلیم راجہ نے 45، شاہین اقبال 29 اور اعجاز احمد نے 18 رنز بنائے۔ عمر ایسوسی ایٹس کی طرف سے یحییٰ طور نے 3/19، صغیر عباس 1/18، کامل خان 1/18 اور ساجد انصاری نے 1/24وکٹ حاصل کیں۔

جواب میں عمر ایسوسی ایٹس نے 12.2 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ ساجد علی نے 74 رنز ناٹ آؤٹ اور اشرف پکھالی نے 29 رنز بنائے۔ عسکری گرین کی طرف سے جنرل اقبال آسی نے 1/30 اور جنرل نجمی نے 1/34 وکٹ حاصل کیں۔ محمد آصف قیصر خان امپائر جبکہ محمد عارف سکورر تھے۔ لاہور لائنز اور عمر ایسوسی ایٹس کے درمیان فائنل میچ بروز اتوار 11 بجے دن ایل سی سی اے کرکٹ گراؤنڈ پر شروع ہوگا۔

جبکہ اختتام تقریب 3:30 بجے منعقد ہوگی۔ اس موقع پر سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم یونس خان مہمانِ خصوصی ہونگے۔ اس موقع پر انتخاب عالم، نواب عاشق حسین قریشی اور کرکٹ سے وابستہ شخصیات اور کھلاڑی شرکت کریں گے۔ احسن رضا، شوزب رضا امپائر ، محمد کلیم ریزرو امپائر۔ عزیز الرحمن میچ ریفری اور عبدالحمید سکورر کے فرائض سرانجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :