یاسین ملک کا کٹھ پتلی حکومت کی پالیسیوں کیخلاف 30 گھنٹے کیلئے بھوک ہڑتال کا اعلان
نوجوانوں کی شہادت، گرفتاریاں، وادی میں پنڈتوں کی بڑھتی ہوئی آبادی ریاستی حکومت کی ناکامی ہے،حق خود ارادیت ہمارا حق ہے ،یہ حق لیکر رہیں گے،چیئرمین لبریشن فرنٹ
ہفتہ 18 اپریل 2015 22:37
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک نے مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت کی پالیسوں اور حریت رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف بھوک ہڑتال اعلان کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک نے مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں کی گرفتاری ،وادی میں پنڈتوں کی تیزی بڑھتی ہوئی آبادی ،امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر شدید احتجاج کیا ہے اور اسے کٹھ پتلی حکومت کی ناکامی قرار دیا ہے اور 30 گھنٹے کیلئے بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
یاسین ملک نے کہا کہ حق خود ارادیت ہمارا حق ہے اور یہ حق ہم حاصل کرکے ہی رہیں گے ،گزشتہ روز ریلیوں میں بھارتی فوج کی نوجوانوں پر فائرنگ سے نوجوان شہید ہوگئے یہ بھارتی فوج کی بدترین دہشت گردی ہے ، انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج علاقے میں دہشت گردانہ کارروائیاں کر کے کشمیری نوجوانوں کو بربریت کا نشانہ بنا رہی ہے ،حق خود ارادیت ہمارا حق ہے اور یہ حق ہم لیکر ہی رہیں گے،مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی آس میں ہزاروں نوجوان شہید ہو چکے ہیں لیکن آزادی کے حصول میں ہمارے جذبے میں کمی نہیں آئی ہے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ روزریلی کے دوران بھارتی فوج کا تشدد بدترین دہشت گردی ہے،بھارت بندوق کی نوک پر ہمارے آزادی کے جذبوں کو دبا نہیں سکتا ،حق خود ارادیت ہمارا ہے اور یہ حق لینے کے لئے ہزاروں کشمیری نوجوان شہید ہوگئے ہیں اور آئندہ بھی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔(جاری ہے)
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.