آئی پی ایل 8 :کلکتہ کے رسل نے پنجاب کوشکست کا منہ دکھا دیا

اتوار 19 اپریل 2015 11:05

آئی پی ایل 8 :کلکتہ کے رسل نے پنجاب کوشکست کا منہ دکھا دیا

وشاکا پٹنم ،پونا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19اپریل ۔2015ء ) آئی پی ایل 8میں دہلی ڈیئر ڈیولز نے سن رائزرز حیدر آباد کو 4رنز اور کلکتہ نائیٹ رائیڈرز نے کنگز الیون پنجاب کو 4وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں دہلی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورزمیں 4وکٹوں کے نقصان پر 167رنزبنائے ،شری یارآئر60اورڈومینی 54رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

(جاری ہے)

جواب میں حیدرآباد کی ٹیم 8وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بنا سکی ،بوپارا41رنز بنا کر ٹاپ سکورررہے ،ڈومینی نے 4وکٹیں لیں اورمرد میدان قرار پائے ۔دوسرے میچ میں کنگزالیون پنجاب کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 9وکٹوں پر 155رنز بنائے ،بیلی نے 60رنز کی اننگز کھیلی ،یادیونے تین وکٹیں حاصل کیں ۔کلکتہ کی ٹیم نے ہدف 18ویں اوورکی 5ویں گیند پر6 وکٹوں کے نقصان پر 159رنز بنا کر پورا کرلیا،مردمیدان آندرے رسل نے 66رنز کی فتح گر اننگز کھیلی ،سندیپ شرمانے 4وکٹیں حاصل کیں ۔

متعلقہ عنوان :