حکومتی اصلاحات سے پاکستان کی معاشی درجہ بندی بہترہوئی ، دنیا کی 18 ویں بڑی معیشت بن گئے،پاکستان کے بیرون ملک اثاثہ جات 18.2 ارب ڈالر تک بڑھاناچاہتے ہیں ، گزشتہ برس کے مقابلے میں ترسیلات زرمیں 15 فیصد اضافے کی امید ہے، حبیب بینک کے شیئرز کی فروخت کے بعد حکومت مزید 35 اداروں کی نجکاری کرنا چاہتی ہے

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی واشنگٹن میں میڈیا کوبریفنگ

اتوار 19 اپریل 2015 12:04

حکومتی اصلاحات سے پاکستان کی معاشی درجہ بندی بہترہوئی ، دنیا کی 18 ویں ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19اپریل۔2015ء ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ حکومت کی اصلاحات کی وجہ سے پاکستان کی معاشی درجہ بندی بہترہوئی ، دنیا کی 18 ویں بڑی معیشت بن گئے،پاکستان کے بیرون ملک اثاثہ جات 18.2 ارب ڈالر تک بڑھاناچاہتے ہیں ، گزشتہ برس کے مقابلے میں ترسیلات زرمیں 15 فیصد اضافے کی امید ہے، حبیب بینک کے شیئرز کی فروخت کے بعد حکومت مزید 35 اداروں کی نجکاری کرنا چاہتی ہے۔

وہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں میڈیاکو بریفنگ دے رہے تھے ۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ حکومت کی اصلاحات کی وجہ سے پاکستان کی معاشی درجہ بندی بہترہوئی ہے اور ہم دنیا کی 18 ویں بڑی معیشت بن گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے بیرون ملک اثاثہ جات 18.2 ارب ڈالر تک بڑھاناچاہتے ہیں جب کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں ترسیلات زرمیں 15 فیصد اضافے کی امید ہے۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار نے کہا کہ حبیب بینک کے شیئرز کی نیلامی کے بعد حکومت مزید 35 اداروں کی نجکاری کرنا چاہتی ہے، ا گلے مرحلے میں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے شیئرز فروخت کئے جائیں گے۔ حکومت حبیب بینک کے شیئرزکی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سے قرضوں کی ادائیگی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کیلئے 1.75 ارب ڈالر اخراجات آئیں گے جب کہ آئی ڈی پیزکی بحالی کیلئے8 سو ملین ڈالرکی ضرورت ہے۔