یمن معاملے پر پارلیمنٹ کی قرارداد بالکل درست فیصلہ ہے، مفتی منیب الرحمان

مسئلے کا پرامن حل سب کے مفاد میں ہے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی گفتگو

اتوار 19 اپریل 2015 13:49

یمن معاملے پر پارلیمنٹ کی قرارداد بالکل درست فیصلہ ہے، مفتی منیب الرحمان

پیر محل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19اپریل۔2015ء) رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ یمن کے معاملے پر پارلیمنٹ کی قرارداد درست فیصلہ ہے  مسئلے کا پرامن حل سب کے مفاد میں ہے۔پیر محل میں جامعیہ نعیمیہ قمرالاسلام میں سالانہ دستار بندی اور عظمت والدین کانفرنس منعقد کی گئی جس میں پاکستان بھر سے اہلسنت کے علماء کرام اور ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مفتی منیب الرحمان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ تنظیم المدارس اہلسنت کا کوئی بھی ادارہ کسی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہے۔ مفتی منیب نے کہاکہ سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب کی جیل میں موت کی غیرجانبدرانہ تحقیقات کرائی جائے۔مفتی منیب نے کہاکہ یمن کے معاملے پر پارلیمنٹ کی قرارداد درست فیصلہ ہے  مسئلے کا پرامن حل سب کے مفاد میں ہے